عمران خان کے لیے خوشی کا موقع ہے ،جوڈیشل جلد بن جانا چاہیے :اسحاق ڈار

عمران خان کے لیے خوشی کا موقع ہے ،جوڈیشل جلد بن جانا چاہیے :اسحاق ڈار
 عمران خان کے لیے خوشی کا موقع ہے ،جوڈیشل جلد بن جانا چاہیے :اسحاق ڈار

  

اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک)وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے یہ خوشی کا موقع ہے اورحکومت بھی چاہتی ہے کہ کمیشن جلد از جلد بنے ۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہاکہ تحریک انصاف چاہے تو جوڈیشل کمیشن آدھے گھنٹے میں بن سکتاہے اور حکومت بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے تیار ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے شادی کی ہے اور یہ ان کے لیے خوشی کا موقع ہے اس لیے تمام تنازعات اس خوشی کے موقع پر حل ہونے چاہئیں اور حکومت بھی چاہتی ہے کہ اس خوشی کے موقع پر جوڈیشل کمیشن بن جاناچاہیے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں