عمران خان کو اصل زندگی میں بہت مختلف انسان پایا:ریحام خان
اسلا م آباد(مانیڑنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ کپتان کی متاثر کن شخصیت کی وج سے شادی سے انکار نہیں کر پائی۔نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمرا ن خان کو اصل زندگی میں بہت مختلف انسان پایا اورانہوں نے خود انہیں شادی کے لیے پرپوز کیا تھا اور وہ ان کی متاثر کن شخصیت کی وجہ سے انہیں انکار نہیں کر پائیں۔
ان کا کہناتھا برطانیہ سے واپسی پر ان کے دوستوں نے کافی کچھ غلط بھی کہا تھا لیکن انہوں نے صرف اپنے دل کی بات مانتے ہوئے یہ فیصلہ کیا اور وہ اپنے فیصلے سے نہایت خوش ہیں ۔
ریحام خان نے کہا کہ وہ اپنی پوری کوشش کریں گی اپنے گھر کو خوشحال رکھیں اور انہیں زندگی میں کبھی کوئی مسئلہ درپیش نہ آئے ۔