لیاری گینگ وار کے عذیر بلوچ کی پاکستان منتقلی میں اہم پیش رفت

لیاری گینگ وار کے عذیر بلوچ کی پاکستان منتقلی میں اہم پیش رفت
لیاری گینگ وار کے عذیر بلوچ کی پاکستان منتقلی میں اہم پیش رفت

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری گینگ وار کے عذیر بلوچ کی پاکستان منتقلی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دبئی حکام نے ملزم کو پاکستان کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔

 عذیر بلوچ کو انٹرپول نے گزشتہ ماہ دبئی سے گرفتار کیا تھا لیکن دبئی حکام کی جا نب سے لیاری گینگ وار کے سربراہ کو پاکستان کے حوالے کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے دبئی حکام پر حوالگی کے لئے دباو¿ ڈالا گیااور اب اطلاعات ہیں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی جس کے بعد کسی بھی وقت عزیر بلوچ کو پاکستان لایا جا سکتا ہے۔

مزید : کراچی


loading...