مولانا فضل الرحمان کیخلاف کابل میں سینکڑوں شہریوں کا مظاہرہ

مولانا فضل الرحمان کیخلاف کابل میں سینکڑوں شہریوں کا مظاہرہ
مولانا فضل الرحمان کیخلاف کابل میں سینکڑوں شہریوں کا مظاہرہ

  



کابل (ویب ڈیسک) سینکڑوں افغان شہریوں نے گزشتہ روز کابل میں مولانا فضل الرحمان کے دورہ کابل کیخلاف احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن افغان صدر کی دعوت پر کابل کا دورہ کرنے والے پاکستانی سیاستدانوں کے وفد میں شامل ہیں اور افغان مظاہرین نے مولانا فضل الرحمن پر افغانستان میں طالبان کی سرگرمیوں کی حمایت کا الزام عائد کیا۔ مظاہرین نے کابل ائیرپورٹ پر ”قاتلوں کی جماعت کا افغانستان داخلہ بند کرو، طالبان کے حامی مردہ باد“ کے نعرے لگائے۔ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کابل کا دورہ کرنے والے باقی تین لیڈروں میں محمود اچکزئی، اسفندیارولی اور آفتاب خان شیر پاﺅ شامل ہیں۔ ان تین قوم پرست رہنماﺅں کے بارے میں افغانستان میں ہمیشہ سے نرم گوشہ موجود ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...