فراڈئیے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانیوں کولوٹنے لگے

فراڈئیے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانیوں کولوٹنے لگے
فراڈئیے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانیوں کولوٹنے لگے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) غیر ملکی فراڈیوں نے سادہ لوح پاکستانیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے لوٹنا شروع کردیا ہے اور پاکستانی کبھی ہمدردی کبھی جذبات اور کبھی لالچ میں آکر بڑی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانیوںکو بے وقوف بنا کرلوٹنے والے عموماً لڑکی بن کر ای میل کے ذریعے ا پنی دکھ بھری کہانی بھیجتی ہیں کہ اس لڑکی نے کس طرح دکھ اور تکلیف بھری زندگی گزاری ہے لیکن اب اسے معلوم ہوا ہے کہ اس کا والد اس کے لئے بہت زیادہ مال و دولت چھوڑ کر مرگیا ہے لیکن یہ دولت حاصل کرنے کے لئے اسے بہت ساری قانونی کارروائی اور کسی شریف اور بااعتماد شخص سے شادی کرنا ضروری ہے میں نے آپ کا پروفائل دیکھا تو یقین نہیں آیا کہ دنیا میں اب بھی اچھے لوگ موجود ہیں۔

معمولی حادثے نے نوجوان کی زندگی میں اندھیرا کر دیا

میں اگر آپ کو زندگی کا ساتھی بنانا چاہوں تومیرا ساتھ دیں گے اورباپ کی کروڑوں ڈالرز کی دولت حاصل کرنے کے لئے مجھے جس قانونی کارروائی سے گزرنے اور وکیل کی فیس کے لئے ایک ہزار ڈالرز کے قرض کی ضرورت ہے وہ قرض دے سکیں گے۔ بہت سارے دل پھینک یا دولت کے لالچی یا یورپین ممالک کے ویزے کے خواہش مند اس کو آسان راستہ سمجھ کر فوراً آمادگی کا اظہار کرکے بھاری رقم گنوا بیٹھتے ہیں۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

اسی طرح آپ کے کچھ دوستوں کے ای میل ہیک کرکے ان کی طرف سے یہ ای میل کی جاتی ہے کہ میں فلاں ملک آیا ہوں لیکن اپنا پرس کھو بیٹھا ہوں جس میں کریڈٹ کارڈ اور رقم سمیت تمام دستاویزات سے محروم ہوچکا ہوں اس لئے فوراً نیچے دئیے گئے اکاﺅنٹ میں اتنی رقم بھیج دو جو میں واپسی پر لوٹا دوں گا۔اس حوالے سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم کے ماہرین کا کہنا ہے ایسی لوٹ مار کرنے والے غیر ملکی ہوتے ہیں جن کے خلاف کارروائی کرنا آسان نہیں ہوتا اس لئے پاکستانیوں کو کسی لالچ یا غیر ضروری ہمدردی اور جذباتی پن سے اجتناب کرنا چاہیے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس