محکمہ خزانہ نے گورنر ہاﺅس ملازمین کا عید الاﺅنس ”ماردیا“

محکمہ خزانہ نے گورنر ہاﺅس ملازمین کا عید الاﺅنس ”ماردیا“
محکمہ خزانہ نے گورنر ہاﺅس ملازمین کا عید الاﺅنس ”ماردیا“

  



لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ خزانہ گورنر ہاﺅس پر حاوی ہوگیاہے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے حکم کے باوجود گورنر ہاﺅس کے میڈیا سیل کو عید الائنس نہ مل سکا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے عید الاضحیٰ پر میڈیاسیل میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے عید الاﺅنس کا اعلان کیا گیا تھا جس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ اس حوالے سے گورنر پنجاب کی جانب سے محکمہ خزانہ کو متعدد بار ہدایات دی جاچکی ہیں لیکن محکمہ خزانہ نے ان احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔

مزید : لاہور