بارودی مواد سپلائی کرنے والے دو مجرموں کو پچاس سال قید

بارودی مواد سپلائی کرنے والے دو مجرموں کو پچاس سال قید
بارودی مواد سپلائی کرنے والے دو مجرموں کو پچاس سال قید

  

لاہور(مانیڑنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بارودی مواد اور اسلحہ سپلائی کرنے کے جرم میں دو مجرموں کو پچاس سال کی قید کا حکم سنا دیاہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بارودی مواد اور اسلحہ سپلائی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت کے فاضل جج نے دونوں مجرمان کو بارودی مواد اور اسلحہ سپلائی کرنے کے جرم میں پچاس سال قید اور دونوں مجرمان کی تمام تر جائیداد قبضہ میں لینے کا حکم جاری کر دیاہے۔

نولکھا پولیس نے دونوں مجرمان کو لاہور ریلوے سٹیشن سے بارودی مواد اور اسلحہ سپلائی کے جرمیں گرفتار کیا تھا جنہیں آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

مزید : لاہور