عمران خان کے ولیمے کا کھانا تقسیم ، صدقے کے ’بکرے‘ بنی گالہ پہنچ گئے

عمران خان کے ولیمے کا کھانا تقسیم ، صدقے کے ’بکرے‘ بنی گالہ پہنچ گئے
عمران خان کے ولیمے کا کھانا تقسیم ، صدقے کے ’بکرے‘ بنی گالہ پہنچ گئے

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے ولیمے کا کھانہ نکاح خوا ں مفتی سعید کی الندوالالائبریری کے غریب مستحق طلباءمیں تقسیم کردیاگیا جبکہ صدقے کے لیے چھ بکرے بنی گالہ پہنچادیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عمران اور ریحام خان نے صدقہ دینے کا فیصلہ کیا جس کے لیے بکروں کاانتخاب ہواجبکہ ولیمے کاکھانا تیار کر کے سویٹ ہوم اور الندوالالائبریری پہنچادیاگیاجہاں نمازجمعہ کے بعد غریب طلباءمیں تقسیم کیاگیا۔

بتایاگیاہے کہ کھانے میں چکن پلاﺅ، کباب ، رائتہ اور سلاد شامل تھا۔

مزید : اسلام آباد


loading...