ظالم نظام سے نجات کے لیے عوام کو جگاناہے:سراج الحق

ظالم نظام سے نجات کے لیے عوام کو جگاناہے:سراج الحق
ظالم نظام سے نجات کے لیے عوام کو جگاناہے:سراج الحق

  

لاہور(مانیڑنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ظالم نظام سے نجات حاصل کرنے کے لیے عوام کو جگاناہے۔منصورہ کی مقامی مسجد میں باران رحمت کے لیے نماز استسقاءادا کرنے کے بعد سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو حقیقی خوشحال بنانے کے لیے پروگرام بنا رہے ہیں او ر اس لائحہ عمل پر چل کر عوام کو ظالم نظام اور اشرافیہ کیخلاف اکھٹا کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے 67سال نظریہ پاکستا ن سے بے وفائی کی ہے اور اب مزید یہ بے وفائی برداشت نہیں ہوتی اس لیے اب اس ظالم نظام کیخلاف آواز اٹھانے کے لیے عوام کو جگاناہے۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کا اصل اور سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری،غربت اور مہنگائی ہے اور یہ اس وقت ختم نہیں ہو سکتی جب تک یہ ظالم نظام موجود ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں