عمران خان کی شادی ، الطاف حسین میڈیا پر برس پڑے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی شادی کے موقع پر گانے چلانے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے میڈیا کو ڈانٹ دیا۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ شادی کرنا سنت رسول ﷺ ہے ، وہ دعا گو ہیں کہ اللہ عمران خان کی نئی زندگی کاکامیاب کرے ۔ اُن کاکہناتھاکہ قوم سانحہ پشاور کی وجہ سے سوگ میں ہیں لیکن ٹی وی چینلز شامیانے بجارہے ہیں ، اُنہوں نے میڈیا کو گانے چلانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔