پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کو بھابھی سمیت روک لیا

پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کو بھابھی سمیت روک لیا
پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان کو بھابھی سمیت روک لیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کارکنان نے بنی گالہ سے مفتی سعید کی لائبری کیلئے جاتے ہوئے عمران خان اور ریحام خان کی گاڑی روک لی اور اپنے لیڈر کے حق میں نعرہ بازی کے بعد راستہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان خودگاڑی چلارہے تھے جبکہ اُن کے ساتھ سکینڈسیٹ پر ریحام خان براجمان تھیں ۔ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر عون چوہدری ، ذاکر خان اور نعیم الحق بیٹھے تھے ۔

اس موقع پر ریحام خان نے جامنی رنگ کا سوٹ اور ہیرے کا سیٹ پہن رکھاتھا اور وہ شرما رہی تھیں جبکہ عمران خان نے کوٹ اور سیاہ چشمہ لگاتھا۔ عمرن خان نے کارکنان کو ہاتھ ہلاکر جواب دیا جس کے بعد کارکنان نے گاڑی کا راستہ چھوڑدیا اور وہ بنی گالہ سے روانہ ہوگئے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...