شادی 20تاریخ کے بعد کرنے کا ارادہ تھا لیکن بے بنیاد باتوں کی وجہ سے جلدی کی : عمران خان

شادی 20تاریخ کے بعد کرنے کا ارادہ تھا لیکن بے بنیاد باتوں کی وجہ سے جلدی کی : ...
شادی 20تاریخ کے بعد کرنے کا ارادہ تھا لیکن بے بنیاد باتوں کی وجہ سے جلدی کی : عمران خان

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کیاکہ شادی کا فی الحال ارادہ نہیں تھالیکن ریحام خان کے بارے میں بے بنیاد باتوں کی وجہ سے شادی میں جلدی کی ، اُنہیں اندازہ نہیں تھاکہ اتنا بڑا ردعمل آئے گا، وہ چاہتے ہیںکہ شادی کے تحفے تحائف دینے کے خواہش مند لوگ شوکت خاتم ہسپتال پشاور کی تعمیر کے لیے عطیات دیں ۔

دلہن کے ہمراہ الندوہ لائبریری کے دورہ کے موقع پر شادی کے بعد میڈیا سے پہلی گفتگومیں عمران خان کاکہناتھاکہ سانحہ پشاور کی وجہ سے شادی 20تاریخ کے بعد کرنا چاہتے تھے ، بچوں سے بات کرلی تھی اور اب کچھ عجیب و غریب باتیں سامنے آنا شروع ہوگئیں ۔

 اُن کاکہناتھاکہ وہ تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں ، تحائف دینے والے لوگ اس وقت پشاور کے شوکت خانم ہسپتال کوعطیہ دیں، جو بھی دینا چاہتے ہیں ، پیسہ جلد اکٹھانہیں کرتے تو یہ مکمل نہیں ہوگا، ہسپتال مکمل ہوگاتو فاٹا اور کے پی کے سے آنیوالے لوگوں کاعلاج پشاورہوگاجس کے نتیجے میں لاہور میں علاج آسان ہوگا۔

ولیمے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ وہ چاہتے ہیں کہ اس ملک میں نیا رواج بنائیں ،شادیوں پر پیسہ ضائع کرتے ہیں ، چاہتاہوں کہ جتنی زیادہ غربت ہے ، کم پیسہ خرچ کریں اور غریبوں کی مدد کریں ، اصل خوشی تو اللہ دیتاہے ، مجھے بڑی خوشی ہوئی جب اُن چھوٹے چھوٹے غریب بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھاناکھایا۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کاکہناتھاکہ جوڈیشل کمیشن اُن کی انا کا مسئلہ نہیں ہے ، دھاندلی میرے لیے نہیں ، پاکستان کے مستقبل کے لیے خطرناک ہے ، تیس ہزار جعلی ووٹ سامنے آگئے ، سب کہہ رہے ہیں تو لوگوں کو سزادیں تاکہ جمہوریت آگے بڑھے ۔

اس موقع پر ریحام خان کاکہناتھاکہ آپ سب کی خصوصی دعا چاہیے ، قوم نے شادی کے موقع پر بہت محبت دی ،سپورٹ کرنے پر  سب کا بہت بہت شکریہ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...