وہ پانچ باتیں جنہیں سن کر پاکستانی مردوں کی جان نکل جاتی ہے

وہ پانچ باتیں جنہیں سن کر پاکستانی مردوں کی جان نکل جاتی ہے
وہ پانچ باتیں جنہیں سن کر پاکستانی مردوں کی جان نکل جاتی ہے

  

کراچی(نیوزڈیسک)خوتین کی کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو پاکستانی مردوں کو بہت ہی ناگوار گزارتی ہیں۔آئیے آپ کو ایسی باتوں کو بارے میں بتاتے ہیں۔

بھائی

زندگی میں ایک نا ایک بار پاکستانی مرد کو صنف مخالف سے لفظ ’بھائی‘ سنناپڑتاہے۔شاید کچھ خواتین یہ لفظ مردوںسے محفوظ رہنے کے لئے استعمال کرتی ہیں لیکن حقیقت میں یہ لفط مردو ں کو انتہائی برا لگتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی سلفی اپ لوڈ کرنے کرنے والے مردہوشیار ہو جائیں،تحقیق نے پول کھول دیا،جاننے کیلئے کلک کریں

لڑکیوں کی طرح مت رو

بچپن سے ہی پاکستانی والدین اکثر اپنے بیٹوں کو اگر روتے ہوئے دیکھیں تو کہتے ہیں’تم تو بالکل لڑکیوں کی طرح روتے ہو۔‘ یہ جملہ ساری عمر مردوں کا پیچھا کرتا ہے اور جب بھی کوئی مرد روتا ہوا پائے جائے تو سب سے پہلے اسے یہی طعنہ دیا جاتا ہے۔

تم شادی کب کرو گے

اگر نوجوان صاحب روزگار ،کنوارہ اور خوش و خرم ہو اور دوستوں میں بہت اچھا وقت گزارتا ہو تو سب سے زیادہ ہمارے اردگرد موجود افراد کو مسئلہ درپیش ہوتا ہے ۔اٹھتے بیٹھتے ان کا یہی سوال ہوتا کہ شادی کب کرو گے۔اس بات سے اکثر لوگوں کو بہت چڑ ہوتی ہے اور وہ اس کے جواب میں جلی کٹی بھی سنا دیتے ہیں۔

یہ خواتین کی سیٹ ہے

پاکستان میں یہ سب سے ضروری اور اہم بات ہے کہ خواتین کے لئے جگہ مخصوص کی جائے اور دوران سفر مرد انہیں جگہ دیتے ہیں۔آپ بل جمع کروانے جائیں تو وہاں بھی ان کے لئے الگ کاﺅنٹر ہوتا ہے۔یہ ایک اچھی بات ہے لیکن پھر بھی مردوں کو سننا پڑتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورت کو کوئی جگہ نہیں دی جاتی، ان کی قدر نہیں کی جاتی۔اس بار پر اکثر مردوں کو بہت غصہ بھی آتا ہے۔

وہ معمولی غلطیاں جو آپ کامستقبل تباہ کر دیں،جاننے کیلئے کلک کریں

تمہاری بیوی تم سے لمبی ہے

دنیا بھر میں مردوں کی بیویاں کبھی لمبی بھی ہوتی ہیں لیکن کبھی اس بات کا بتنگڑ نہیں بنایا جاتا لیکن اگر پاکستان میں کسی کی بیوی اس سے لمبی ہو تو اس بیچارے کو سب سے زیادہ جو بات سننی پڑتی ہے وہ یہ ہے کہ ’یار باقی باتیں تو ٹھیک ہیں لیکن تمہاری بیوی تو تم سے بھی لمبی ہے۔‘یہ جملہ سن کے ہر پاکستانی مرد غصے میں آجاتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس