جیکولین نے پر کشش جسم کا راز بتا دیا

جیکولین نے پر کشش جسم کا راز بتا دیا
جیکولین نے پر کشش جسم کا راز بتا دیا

  

ممبئی(نیوزڈیسک)سلمان خان بہت ہی خوبصورت خواتین کے اردگرد منڈلاتے رہتے ہیں اور آئے دن ان کی کوئی نہ کوئی نئی دوست بنی ہوتی ہے لیکن دوستی کے لئے ہمیشہ وہ خوبصورت اور سمارٹ خواتین کا انتخاب کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جیکولین فرنینڈس ان کی دوست ہیں۔ جیکولین سے ان کی دوستی کوئی چھپی ہوئی بات بھی نہیں ہے لیکن جیکولین سمارٹ نظر آنے کے لئے کیا کرتی ہیں آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

شاہ رخ خان کی جانب سے پاکستانی اداکارہ ماہرا خان کی تعریف,جاننے کیلئے کلک کریں

گندم، جوار اور باجرے کی روٹی

ان روٹیوں کے بارے میں آپ نے سن تو رکھا ہوگا لیکن اسے کھانے کا اتفاق کبھی کبھار ہی ہوتا ہوگا لیکن جیکولین ان کی روٹی روزانہ کھانے کی کوشش کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ روٹیاں کھانے سے وہ بہت صحت مند رہتی ہیں۔

آٹھ بجے کے بعد نہیں کھانا

جیکولین اپنی اس عادت پر بہت سختی سے عمل کرتی ہے اور ہمیشہ ڈنر جلد کرنے کی عادی ہے اور کبھی بھی رات آٹھ بجے کے بعد کھانا نہیں کھاتی۔

کھانے کھا کر پارٹی میں شرکت

جیکولین کا کہنا ہے کہ آج کل بہت ہی پارٹیاں چل رہی ہیں اور ہر پارٹی میں کھانا کھایا جائے تو پھر وزن بہت زیادہ بڑھ جائے گا لہذا وہ پارٹی میں شرکت سے قبل ہی کھانا کھا لیتی ہیں اور پارٹی میں صرف مشروبات کا استعمال کرتی ہیں۔

پانی کا استعمال

وہ کہتی ہیں کہ بہت زیادہ پانی کا استعمال بھی ان کی خوبصورتی کا اہم راز ہے ۔

قدرتی غذا کا استعمال

جیکولین کا کہنا ہے کہ وہ ان پراسسڈ کھانے کھاتی ہیں اور ہمیشہ سبزی، پھل اور خشک میوہ جات کے استعمال پر توجہ دیتی ہیں اور پنیر وغیرہ سے دور رہتی ہیں۔

مزید : تفریح