اسلام آباد میں دہشت گردی کے 7 مقدمات فوجی عدالت میں بھیجنے کی سفارش

اسلام آباد میں دہشت گردی کے 7 مقدمات فوجی عدالت میں بھیجنے کی سفارش
اسلام آباد میں دہشت گردی کے 7 مقدمات فوجی عدالت میں بھیجنے کی سفارش

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کے 7 مقدمات فوجی عدالت میں بھیجنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔ انٹیلی جینس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سکندر، ذوالفقار، عبداللہ عمر، حماد اور عدنان عادل کے کیسز فوجی عدالتوں میں بھیجے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سہالہ نیٹو حملہ کیس میں کالعدم ٹی ٹی پی کے امان الدین، حاجی تاج، عزیز الرحمان اور شجاع الدین شامل ہیں جبکہ بارہ کہو میں بارود سے بھری گاڑی برآمدی کیس میں شوکت زمان او حماد عادل شامل ہیں ۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی قتل کیس میں عبداللہ عمر اورحماد الدین شامل ہیں جبکہ بارہ کہو امام بارگاہ حملہ کیس میں لڑکی مہوش سمیت 8 دہشت گرد شامل ہیں، ترنول نیٹو حملہ کیس میں ملزم زمان ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف ایٹ کچہری حملہ کیس میں تاحال کوئی قابل ذکر گرفتاری نہ ہونے پر یہ مقدمہ زیر التواءہے۔

مزید : قومی /Headlines