کوٹری ریلوے اسٹیشن پر ریلوے انتظامیہ نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے واے پولیس اہلکاروں کو نیچے اتار دیا
جامشورو(مانیٹرنگ ڈیسک)کوٹری ریلوے اسٹیشن پر ریلوے انتظامیہ نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے پولیس اہلکاروں کو نیچے اتار دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کے 200 اہلکار بغیر ٹکٹ ٹرین پر سفر کر رہے تھے جس پر ریلوے انتظامیہ نے ان کو نیچے اترنے کا کہا مگرپولیس اہلکاروں نے ریلوے انتظامیہ کی بات نہیں مانی ،جس پر ریلوے انتظامیہ نے مقامی پولیس کو خبر کی مقامی پولیس کے آتے ہی سفر کرنے والے پولیس اہلکاروہاں سے بھاگ اٹھے۔