انتہا پسند ہندوں کا کرینہ کی تصویر کے ساتھ شرمناک سلوک،سیف علی خان چیخ اٹھے

انتہا پسند ہندوں کا کرینہ کی تصویر کے ساتھ شرمناک سلوک،سیف علی خان چیخ اٹھے
انتہا پسند ہندوں کا کرینہ کی تصویر کے ساتھ شرمناک سلوک،سیف علی خان چیخ اٹھے

  



نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں انتہاءپسندی اور مسلمانوں کے خلاف تعصب میں پیش پیش جماعت وشوا ہندو پریشد (VHP) کے خواتین ونگ نے ایک میگزین شائع کر کے مسلمانوں کے ساتھ شادی کرنے والی ہندو لڑکیوں کو دوبارہ ہندو بنانے کی بھرپور مہم شروع کر دی ہے اور اس مہم کے لئے اداکارہ کرینہ کپور کی تصویر کا شرمناک استعمال بھی کر دیا ہے۔

جیکولین نے پر کشش جسم کا راز بتا دیا،جاننے کیلئے کلک کریں

میگزین ”ہمالیہ دھوانی“ کے سرورق پر انتہائی مذموم سوچ کے تحت اداکارہ کرینہ کپور کی تصویر چھاپی گئی ہے جن کے نصف چہرے کو نقاب سے ڈھانپا گیا ہے۔ کرینہ کپور کی مسلمان اداکار سیف علی خان سے شادی کو میگزین کی ایڈیٹر نے ایک منفی مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تصویر چھاپنے کا مقصد یہ ہے کہ ہندو لڑکیوں کو کرینہ کی مثال سے خبردار کیا جائے کہ مسلمان سے شادی کرنا ہندو قومیت کیلئے خطرہ ہے۔ وہ کہتی ہے کہ مسلمانوں سے شادی کرنے والی ہندو لڑکیوں کو واپس لانے کیلئے ”گھر واپس “ مہم کے تحت 3,000 گاﺅں میں جائیں گی اور مسلمانوں سے بچنے کیلئے آگاہی پیدا کریں گی۔ سیف علی خان نے میگزین کی حرکت کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مزمت کی ہے۔

مزید : تفریح


loading...