بھارت کا وہ مندر جہاں سے امریکہ کا ویزہ لگتاہے

بھارت کا وہ مندر جہاں سے امریکہ کا ویزہ لگتاہے
بھارت کا وہ مندر جہاں سے امریکہ کا ویزہ لگتاہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں امریکی ویزے کے خواہشمند امریکی سفارتخانوں میں جا کر گوروں کے سامنے گڑگڑاتے ہیں لیکن بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر حیدر آباد میں لوگ امریکی ویزے کے حصول کیلئے ایک مندر میں اپنے دیوتاﺅں کے حضور پیش ہوتے ہیں۔

معمولی حادثے نے نوجوان کی زندگی میں اندھیرا کر دیا،جاننے کیلئے کلک کریں
یہ منفراد مندر چلکور گاﺅں میں واقع بالاجی مندر ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں منت ماننے والوں کا امریکہ کا ویزا لگ جاتا ہے۔ اس مندر میں ہر وقت ویزے کیلئے بے قرار لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔ روایت کے مطابق مندر میں داخل ہو کر اندر بیٹھے دیوتا کے گرد تین چکر لگانے پڑتے ہیں اور ساتھ ہی یہ منت ماننا پڑتی ہے کہ ویزا لگنے پر واپس آ کر مندر کی خدمت کی جائے گی اور اس کے گرد 108 چکر لگائے جائیں گے۔
اگرچہ اس مندر کی ویزا دینے کی صلاحیت کو اکثر لوگ شک کی نظر سے دیکھتے ہیں لیکن یہاں کئی لوگ ویزا ملنے پر 108 چکروں کی منت پوری کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ مندر کے پجاری ویزا کے خواہشمندوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ ویزا انٹرویو سے چند دن پہلے مندر آ کر منت مان لیں تاکہ درخواستگاروں کے بے پناہ رش کی وجہ سے کہیں وہ رہ ہی نہ جائیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -