تمام ’مسائل‘ کا حل عمران خان کی شادی تھی تو پہلے کر لیتے: سینیٹر زاہد خان

تمام ’مسائل‘ کا حل عمران خان کی شادی تھی تو پہلے کر لیتے: سینیٹر زاہد خان
تمام ’مسائل‘ کا حل عمران خان کی شادی تھی تو پہلے کر لیتے: سینیٹر زاہد خان

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءسینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ اگر تمام مسائل کا حل عمران خان کی شادی ہی تھی تو وہ انہیں اس سے پہلے ہی کر لینی چاہئے تھی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بجلی کا بل ادا کرکے اپنی سول نافرمانی کی تحریک کو عملی طور پر ختم کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی سے تمام سیاسی مسائل بھی حل ہو گئے ہیں لیکن اگر وہ تھوڑا جلدی کر لیتے تو تمام معاملات پہلے ہی نمٹ چکے ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد کو بھی اب شادی کر لینی چاہئے تا کہ ملکی سیاسی صورتحال کو مزید کوئی خطرہ باقی نہ رہے۔

ملک بھر میں کارکنوں کا قتل لمحہ فکریہ ہے، حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے: ایم کیو ایم

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...