’میتھری پالا سر سینا‘سری لنکا کے صدر منتخب، سابق صدر راجا پکسے نے شکست تسلیم کر لی

’میتھری پالا سر سینا‘سری لنکا کے صدر منتخب، سابق صدر راجا پکسے نے شکست ...
’میتھری پالا سر سینا‘سری لنکا کے صدر منتخب، سابق صدر راجا پکسے نے شکست تسلیم کر لی

  



کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے تاریخی صدارتی انتخابات میں میتھری پالا سر سینانے کامیابی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں انہیں 51.2 فیصدملے جبکہ ان کے مخالف سابق صدر راجا پکسے نے 47.5 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکا میں پچھلے دس سال سے مسلسل جاری حکومت کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ نئے منتخب صدر آج رات حلف اٹھا سکتے ہیں۔

سری لنکا کے سابق صدر نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر رکھا تھا اور اکثر ناظرین کا خیال تھا وہ تیسری بار ملک کی صدر منتخب ہو جائیں گے مگر ان کے مخالف نے واضح برتری حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں چھ ماہ کیلئے گورنرراج نافذ

دوسری جانب سابق صدر راجا پکسے نے انتخابی نتائج سامنے آ نے پر اپنے مخالف کی واضح برتری تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست بھی مان لی ہے۔

نو منتخب صدر بنیادی طور پر ایک کسان ہیںجنہیں سری لنکا کی منتشر اپوزیشن کی حمایت حاصل ہے۔

مزید : بین الاقوامی