وزیراعظم نواز شریف کی پی بی اے کے نئے عہدیداران کو مبارکباد
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پی بی اے کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نئے لوگوں کے دور میں الیکٹرانک میڈیا مزید ترقی کرے گا۔