آصف زرداری کا مطالبہ پولیس کو جدید اسلحہ خرید کر دیا جائے

آصف زرداری کا مطالبہ پولیس کو جدید اسلحہ خرید کر دیا جائے
آصف زرداری کا مطالبہ پولیس کو جدید اسلحہ خرید کر دیا جائے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین آصف علی زرداری نے مطالبہ کر دیا ہے کہ پولیس کو جدید اسلحہ خرید کر دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق پولیس سروسز پر بلاول ہاوس کراچی میںآصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اس اجلاس میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ، چیف سیکرٹری ،سیکرٹری داخلہ ،آئی جی سندھ کے علاوہ دوسرے سرکاری حکام نے شرکت کی ۔اس اجلاس میں آصف علی زرداری نے مطالبہ کر دیا ہے کہ پولیس کو جدید اسلحہ خرید کر دیا جائے، پولیس کو مضبوط بنانے اور دہشتگردی کو ختم کر نے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائے گے۔ اسکولوں کی سکیورٹی کے متعلق آصف علی زرداری نے حکم دیا کہ تمام اسکولوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے ۔

وزیر داخلہ کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان جائزہ اجلاس، رجسٹرڈ افغانیوں کو واپس بھیجنے کافیصلہ

مزید : کراچی