کیاشاہ رخ خان اپنی اگلی آنیوالی فلم ’رئیس‘ میں برہنہ نظر آئیں گے؟

کیاشاہ رخ خان اپنی اگلی آنیوالی فلم ’رئیس‘ میں برہنہ نظر آئیں گے؟
کیاشاہ رخ خان اپنی اگلی آنیوالی فلم ’رئیس‘ میں برہنہ نظر آئیں گے؟

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ فلم ’پی کے‘ کے ایک سین میں اداکار عامر خان کے برہنہ نظر آ نے کے بعد ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ کہیں شاہ رخ خان بھی اپنی اگلی آنیوالی فلم ’رئیس‘ میں برہنہ حالت میں ہی نظر نہ آ جائیں۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی عامر خان کی طرح کبھی برہنہ نظر آ نا چاہیں گے ؟ تو انہوں نے ’پی کے‘ فلم کے پوسٹر میںدکھائے گئے عامر خان کے انداز کی نقل کرتے ہوئے کہا کہ یہ اب بہت بیہودہ ہو رہا ہے مگر میں اپنی اگلی فلم رئیس میں بر ہنہ نظر آ رہا ہوں گا۔ تاہم انہوں نے فوراً ہی اس بات کی تصحیح کروا دی کہ وہ مذاق کر رہے ہیں۔

جیکولین نے پر کشش جسم کا راز بتا دیا ،جاننے کے لئے کلک کریں

شاہ رخ خان کی طرف سے یہ بات کہے جانے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے کہ کہیں وہ بھی تو عامر خان کی نقل کرنے کا ارادہ نہیںرکھتے یا ان کی آ نے والی فلم میں واقعی کوئی برہنگی کا عنصر پایا جاتا ہے یا نہیں۔ واضح رہے ان کی نئی آ نےوالی فلم ’رئیس‘ میں ہی پاکستانی اداکارہ ماہرا خان بطور ہیروئن کردار نبھائیں گی۔

مزید : تفریح


loading...