دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا معاملہ’آدھے گھنٹے‘ میں حل ہو سکتا ہے: اسحق ڈار

دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا معاملہ’آدھے گھنٹے‘ میں حل ہو سکتا ہے: ...
دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا معاملہ’آدھے گھنٹے‘ میں حل ہو سکتا ہے: اسحق ڈار

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف حکومت کے ساتھ تعاون کرے تو دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام صرف آدھے گھنٹے میں ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تو چاہتی ہے مگر کچھ نکات پر تحریک انصاف سے تعاون درکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک ایسا کمیشن چاہتا ہے جو دھاندلی کی تحقیقات میں دھاندلی ثابت کر دے تو اس کا مطلب ہو کہ یہ حکومت نے جان بوجھ کر تحریک انصاف کو ہروانے کیلئے کروائی۔ واضح رہے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے دوسرے رکن احسن اقبال نے گزشتہ روز ہی 18جنوری سے قبل جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا عندیہ دیا تھا۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت کو 18 جنوری سے قبل کمیشن بنانے کی مہلت دے رکھی ہے۔

قومی ایکشن پلان، 4 کروڑ سموں کی تصدیق مکمل، 90 روز میں مزید 10 کروڑ سموں کی تصدیق کا فیصلہ

مزید : قومی /اہم خبریں