مشرف حملہ کیس، مجرم خالد محمود کو ساڑھے نو بجے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

مشرف حملہ کیس، مجرم خالد محمود کو ساڑھے نو بجے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا
مشرف حملہ کیس، مجرم خالد محمود کو ساڑھے نو بجے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرف حملہ کیس کے ایک اور مجرم خالد محمود کو آج رات ساڑھے نو بجے تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید مجرم خالد محمود کی لواحقین سے آخری ملاقات کرا دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق خالد محمود کی بیوی، بچوں اور ہمشیرہ سمیت خاندان کے 27 افراد نے ڈیڑھ گھنٹے تک آخری ملاقات کی۔ اڈیالہ جیل کے اطراف رینجرز اور ایلیٹ کمانڈر تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ فضائی نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق خالد محمود پاکستان ائیر فورس کا چیف ٹیکنیشن تھا جسے سابق فوجی صدر پرویز مشرف پر حملہ کیس میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق مجرم کو آج رات ساڑھے نو بجے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی


loading...