راولپنڈی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکہ 8 افراد ہلاک،متعدد زخمی

راولپنڈی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکہ 8 افراد ہلاک،متعدد زخمی
راولپنڈی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکہ 8 افراد ہلاک،متعدد زخمی

  



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے چٹیاں ہٹھیاں میںامام بارگاہ کے قریب خود کش دھماکہ ہوا جس میں8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے  ہے۔تفصیلات کے مطابق حملہ آورنے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس کو روکنے پر اس نے خود کو دھماکے میں اڑالیا،پولیس امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی دھماکے کی جگہ روانہ کر دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق دھماکہ بہت زور دادتھا جس سے قریبی عمارتوںکے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا۔علاقے میں بجلی غائب ہونے سے امدادی کاروائیوں میں مشکلات، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔وزیر اعلی شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہو ئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید : راولپنڈی /Headlines


loading...