کالعدم تنظیم کا نمائندہ بن کر بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

کالعدم تنظیم کا نمائندہ بن کر بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار
کالعدم تنظیم کا نمائندہ بن کر بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تنظیم کا نمائندہ بن کر بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتا ر ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق نوید نامی شیخوپورہ کے رہائشی نے لاہور کے رہائشی جاوید سے 50 لاکھ بھتہ مانگا جس پر اس نے پولیس کو خبر کر دی، پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم نوید کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی عمر چیمہ نے بتایا کہ ملزم خود کو کالعدم تنظیم کا نمائندہ بتاتا تھا پولیس نے اطلاع ملنے پر اسے گرفتار کیا ، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون کی سمیں برآمد ہوئیں ہیں۔

رینجرز کی کراچی کے علاقے سلطان آباد میں کاروائی ،کانسٹیبلزسے چھینا گیا اسلحہ بر آمد

مزید : لاہور