مشرف حملہ کیس کے ایک اور مجرم کو پھانسی دیدی گئی
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث ایک اور مجرم کو پھانسی دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مجرم ڈاکٹر خالدکو قتل اور اقدام قتل کے جرائم کی دفعات کے تحت کی موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ مجرم کو رات نو بجے پھانسی دی گئی تھی اور اب اس کی لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔