موسمی طوفان نے گھر میں طلاق کروادی

موسمی طوفان نے گھر میں طلاق کروادی
موسمی طوفان نے گھر میں طلاق کروادی

  



اومان (نیوز ڈیسک) متعدد عرب ممالک کو نشانہ بنانے والے سمندری طوفان ”ہدٰی“ نے نہ صرف ان ممالک میں تباہی برپا کی ہے بلکہ اس کی وجہ سے اردن کے ایک جوڑے کی طلاق بھی ہوگئی ہے۔

پاکستانی نژاد کینیڈین نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی زبردست آفر ٹھکرا دی ،مزید جانئے

سمندری طوفان کے نتیجے میں متعدد عرب ممالک میں شدید سردی اور برفانی ہواﺅں کا سلسلہ جاری ہے۔ اخبار ”السبیل“ کے مطابق اُردن سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے اس قدرتی آفت کی شدت سے متاثر ہوکر فیس بک پر لکھا، ”ہدٰی، تم بہت ہی ٹھنڈی ہو“۔ اتفاق سے ان صاحب کی بیگم صاحبہ کا نام بھی ”ہدٰی“ تھا۔ جب انہوں نے یہ بیان پڑھا تو وہ سمجھیں کہ خاوند نے اُن کے ساتھ گھٹیا مذاق کیا ہے اور دونوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوگیا جس کے دوران خاوند نے بیگم صاحبہ پر ہاتھ بھی اٹھادیا۔ اس کے بعد تو صورتحال قابو سے بالکل باہر ہوگئی اور نتیجہ طلاق کی صورت میں نکلا۔ اخبار کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے طلاق کا یہ پہلا واقعہ کہا جاسکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...