ریحام کی بچوں کو دی گئی تربیت دیکھ کر شادی کا فیصلہ کیا: عمران خان

ریحام کی بچوں کو دی گئی تربیت دیکھ کر شادی کا فیصلہ کیا: عمران خان
ریحام کی بچوں کو دی گئی تربیت دیکھ کر شادی کا فیصلہ کیا: عمران خان

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب میں نے ریحام خان کے بچوں کر دیکھا تو میں ان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ انہوں نے اکیلے ہونے کے باوجود اپنے بچوں کی بہت اچھی تربیت کی۔ نجی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک خاندانی نظام ہوتا ہے جس میں تمام بچے ایک ساتھ بڑے ہوتے ہیں مگر برطانیہ میں صورتحال بہت مختلف ہوتی ہے وہاں آپ کو اپنے بچے اکیلے ہی پالنا ہوتے ہیں اور پھر اگر آپ کی طلاق ہو جاتی ہے تو اس صورتحال میں تین بچے پالنا بڑا مشکل کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے ان کا کام دیکھا تو یہ دوسری وجہ تھی کہ میں ان کو پسند کرتا۔

دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا معاملہ’آدھے گھنٹے‘ میں حل ہو سکتا ہے: اسحق ڈار

انٹرویو کے دوران جب ریحام خان سے یہ پوچھا گیا کہ انہیں عمران خان نے کیسے پروپوز کیا تھا ؟ تو انہوں نے کہا کہ عمران نے مجھے انتہائی شائستگی سے شادی کی پیشکش کی تھی، انہوں نے مجھے پروپوز کیا اور کہا کہ میں استخارہ کر رہا ہوں اور اس کے بعد ہم شادی کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے لئے زندگی کا سب سے بڑا غم میری طلاق تھی کیونکہ اس کی وجہ سے میرے بچے مجھ سے دور ہو گئے تھے، اور پھر میرے بچے ماں اور باپ دونوں سے محبت کرتے ہیں، اگر میں ان کے چھوٹے ہوتے شادی کرتا تو ان کو بہت زیادہ دکھ ہوتا۔

مستقبل میں تحریک انصاف میں کوئی سیاسی کردار ادا کرنے سے متعلق سوال پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ صحافت میرا شوق ہے اور میں یہ کام جاری رکھوں گی ، اس کے علاوہ میں اپنے پروجیکٹس پر بھی کام جاری رکھوںگی۔ اس پر عمران خان کا بھی مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر تو میرے پاس کوئی سو ارب کا حکومتی منصوبہ ہوتا تو میں ان کو کوئی ایسا عہدہ دے دیتا۔

دونوں میاں بیوی نے اپنی آنے والی زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کا اعادہ کیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...