دوسری شادی کی بات کی تو گھر والوں نے دوبارہ’ طلاق‘ کا خدشہ ظاہر کیا: ریحام خان

دوسری شادی کی بات کی تو گھر والوں نے دوبارہ’ طلاق‘ کا خدشہ ظاہر کیا: ریحام ...
دوسری شادی کی بات کی تو گھر والوں نے دوبارہ’ طلاق‘ کا خدشہ ظاہر کیا: ریحام خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کرکٹر عمران خان کی نوبیاہتا بیوی ریحام خان نے کہا ہے کہ جب میں نے اپنے گھر والوں کے ساتھ دوسری شادی کی بات کی تو انہوں نے میری پہلی طلاق کا حوالہ دیتے ہوئے ایک اور طلاق کا خدشہ ظاہر کیا۔ نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری پہلی شادی ناکام ہوئی جو کہ میرے لئے ایک برا تجربہ تھا اس کے بعد ایک بار پھر ایسیا کرنے کا سوچا تو خدشات ضرور موجود تھے مگر خان صاحب کی شخصیت ایسی تھی کہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ریحام کی بچوں کو دی گئی تربیت دیکھ کر شادی کا فیصلہ کیا: عمران خان
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے بتایا کہ جب میں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مجھے لوگوں نے کہا کہ تمہاری سیاست ختم ہو جائے گی اور پھر لوگ کیا کہیں گے، پھر سوشل میڈیا پر بہت کچھ کہا جا رہا تھا مگر ایسیا انسان ہوں جو رائے عامہ پر نہیں بلکہ اپنے نظریے پر فیصلے کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں مغربی دنیا میں ایک لمبا وقت گزار کر آ ئے ہیں ، ہمارے دورے لوگ وہاں جاتے ہیں تو وہاں سے وہ چیزیں لے کر آتے ہیں جن سے خاندانی نظام تباہ ہو جاتا ہے، پم پسکاتنیوں کو یہ بات سیکھنا ہو گی کہ وہاں کا نظام کچھ اور ہے اور ہمارا کچھ اور۔ عمران خان نے اس موقع پر 18جنوری کو ڈی چوک میں دھرنا کنونشن کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ریحام خان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ انہیں جو پہلا برا تجرہ ہوا ہے وہ اس سے سیکھ چکی ہیں اور اس شادی کو ضرور کامیاب بنائیں گی۔

مزید :

اسلام آباد -