بلاول اپنی دوبہنوں اور ایک بلی سمیت دوطیاروں میں لاہور پہنچ گئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدرآصف علی زرداری کے بچے دوطیاروں میں لاہور پہنچ چکے ہیں جہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹربلاول ہاﺅس روانہ ہوئے ، بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو ایک طیارے میں جبکہ آصف اوراُن کی بلی دوسرے طیارے میں لاہور پہنچے ۔
شیڈول کے مطابق بلاول کل 10جنوری سے لاہور میں اپنی مصروفیات کا آغاز کریں گے ، لاہور میں ہونیوالی ایک اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے اور 11جنوری کو لاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کریں گے ، شام کو پیپلزپارٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈر ز کے اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ اگلے دن پیپلزپارٹی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے الگ الگ اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ 13کو کراچی لوٹ جائیں گے ۔