ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ، سکردو میں پارہ منفی 12تک پہنچ گیا

ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ، سکردو میں پارہ منفی 12تک پہنچ گیا
ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ، سکردو میں پارہ منفی 12تک پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی زد میں ہیں جس سے سکردو میں پارہ منفی 12اورکوئٹہ میں منفی 10 تک گرگیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔ آج سب سے زیادہ سردی سکرود میں رہی جہاں پارہ منفی 12 تک گرگیا۔ کوئٹہ میں منفی 10، قلات میں منفی 9، کالام8 آٹھ، دالبندین، گوپس منفی6، پارا چناراور استور منفی5 ،مالم جبہ، ہنزہ، مری، راولاکوٹ منفی 4، بگروٹ اوردیر میں منفی 3 ،کاکول، گلگت، دروش میں منفی2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ ، 3 فوجی ہلاک : بھارتی میڈیا 

ترجمان نے مزید بتایا کہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ اگلے چند روز سندھ اور بلوچستان کے دیگرعلاقے بھی سرد ہواوں کی زد میں آجائیں گے۔

مزید :

ماحولیات -