قومی شاہراہ پر 2 کوچزمیں تصادم،4افراد جاں بحق،15زخمی

09 جنوری 2017 (17:49)

کشمور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی شاہراہ پر 2 کوچز کے تصادم کے نتیجے میں4افراد جاں بحق جبکہ 15افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ایم پی اے محفوظ یار خان کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

تفصیلات کے مطابق کشمور میں قومی شاہراہ پردڑی کے قریب 2کوچز آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 4افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 15افراد شدید زخمی ہوگئےہیں،حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،اورامدادی کارروائی کے دوران جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ہے ،جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

جبکہ ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

مزیدخبریں