شادی کی تقریب سے چند روز قبل دولہے نے صاف انکار کردیا لیکن پھر اس دلہن نے دلبرداشتہ ہونے کی بجائے ایسا کام کردیا کہ یکدم کروڑ پتی بن گئی

شادی کی تقریب سے چند روز قبل دولہے نے صاف انکار کردیا لیکن پھر اس دلہن نے ...
شادی کی تقریب سے چند روز قبل دولہے نے صاف انکار کردیا لیکن پھر اس دلہن نے دلبرداشتہ ہونے کی بجائے ایسا کام کردیا کہ یکدم کروڑ پتی بن گئی

  

لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی لڑکی کیٹی کولنز کے ہونے والے دولہے نے شادی سے عین قبل انکار کر دیا تو وہ شدید دلبرداشتہ ہوئیں اور اپنا گھر بیچ کر دنیا کے سفر پر نکل کھڑی ہوئیں۔ تب ان کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اس سفر کے دوران انہیں ڈھروں دولت ہی نہیں بلکہ نیا ہمسفر بھی ملنے والا تھا۔

کیٹی کولنز گزشتہ سال اس وقت خبروں کا موزوں بن گئی تھیں جب ایک برطانوی صحافی نے ان کی افسردہ کردینے والی کہانی کو پہلی بار دنیا کے سامنے بیان کیا۔ کیٹی کولنز ان دنوں شادی کی تیاری کررہی تھیں کہ ان کے منگیتر نے یہ کہہ کر ان پر بجلیاں گرادیں کہ ارادہ بدل چکا تھا۔ بیچاری کیٹی کے لئے یہ سانحہ اس قدر غمناک ثابت ہوا کہ زندگی سے ہی دل اچاٹ ہوگیا۔ انہوں نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنا گھر بیچ ڈالا اور ایک بے منزل مسافر کی طرح دنیا کے سفرپر نکل کھڑی ہوئیں۔

وہ ویب سائٹ جو آپ کو پوری دنیا کی مفت سیر کرواسکتی ہے، بس ایک شرمناک شرط پر۔۔۔

اس سفر کے دوران وہ کئی خوبصورت مقامات پر گئیں اور اپنے سفری حالات اور خوبصورت تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کرنے لگیں۔ رفتہ رفتہ ان کے سفر کی تفصیلات اور تصاویر سے انٹرنیٹ پر لطف اندوز ہونے والوں کی تعداد بڑھتی گئی۔ ان کی شہرت اس قدر بڑھ گئی کہ کاروباری ادارے اپنی تشہیر کے لئے انہیں ہزاروں لاکھوں ڈالر دینے لگے اور ہارپرکولنز پبلشر نے ان کے سفر کو کتابی شکل دینے کا معاہدہ بھی کرلیا۔

کیٹی کے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑنے کے لئے یہ کامیابیاں ہی بہت ثابت ہورہی تھیں کہ ان میں ایک بہت بڑا اضافہ بھی ہوگیا۔ ان کی دوستی اسی صحافی سے ہوگئی جس نے پہلی بار ان کی خبر دی تھی اور پھر دونوں کا تعلق گہری محبت میں بدل گیا۔ کیٹی نے اپنی تازہ ترین پوسٹ میں بتایا ہے کہ اب وہ اپنے تعلق کو باقاعدہ شادی کی شکل دینے والے ہیں جبکہ اسی موسم بہار میں ان کے ہاں بچے کی پیدائش بھی متوقع ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -