’’انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی طلاق ہونے والی ہے کیونکہ۔۔۔‘‘

’’انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی طلاق ہونے والی ہے کیونکہ۔۔۔‘‘
’’انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی طلاق ہونے والی ہے کیونکہ۔۔۔‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 72 رنز سے شکست دیدی ہے اور یہ پہلا میچ ہے جو کہ ویرات کوہلی اپنی شادی کے بعد کھیل ر ہے ہیں اور کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں جس پر کرکٹ شائقین نے سارا کا سارا ملبہ انوشکا شرما پر ڈالناشروع کر دیاہے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ویرات کوہلی کیلئے ’منہوس‘تک قرار دیدیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد بھارتی شائقین کرکٹ آگ بگولہ ہو گئے ہیں اورٹویٹر پر بھی ایک جنگ سی چھڑی ہوئی ہے ،ویرات کوہلی پہلی اننگ میں صرف 5 اور دوسری اننگ میں صرف 28رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور اس پر شائقین کرکٹ نے انوشکا کو ’ذمہ دار ‘قرار دیدیا ہے ۔انامیکا نانی بھارتی ٹویٹر صارف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”جیسا کہ میں نے دو ہفتے قبل کہا تھا کہ انوشکا شرما بالی ووڈ کیلئے’ منہوس ‘ہیں اب وہ ویرات کوہلی کیلئے بھی ہیں ، ویرات کوہلی کا برا اور افسردہ وقت جنوبی افریقہ کے دورہ سے شروع ہو گیاہے اور انوشکا کو اس سے بھی زیادہ کا سامنا کرنا پڑے گا ،طلاق ہونے ہی والی ہے ،بس انتظار کیجیے اور دیکھتے جائیے۔“


یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ انوشکا کو ویرات کوہلی کی خراب کارکردگی کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے بلکہ اس سے قبل بھی 2015 کے ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے جس پر لوگوں نے انہیں ’پنوتی ‘جیسے الفاظ سے تنقید کا نشانہ بنایا ۔
اس کے علاوہ جب ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی 2016 میں راستے الگے کرنے کی خبریں میڈیا میں آئیں تو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر ہنگامہ سا برپا ہو گیا اور انہوں نے انوشکا شرما کا ویرات کوہلی سے تعلقات ختم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پرفارمنس دکھانے میں کامیاب ہوئے ۔یہ سب ویرات کوہلی سے برداشت نہ ہوا اور انہوں نے ٹویٹر پر ان لوگوں کیلئے پیغام جاری کر دیاجو انوشکا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے ۔