نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے
نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شریف فیملی آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے،سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز میں اب تک 14 گواہان کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں،آج کی سماعت میں مزید 6 گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کئے گئے ہیں۔

فلیگ شپ ریفرنس کی 19، لندن فلیٹس کی 18 اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی 22 سماعتیں مکمل ہو چکی ہیں۔ اس سے پہلے نواز شریف 11، مریم نواز 13 جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 15 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔ عدالت نے استغاثہ کے 6 گواہان کے سمن جاری کرتے ہوئے انہیں طلب کر رکھا ہے۔ گواہان کے بیان جج احتساب عدالت محمد بشیر کے روبرو ریکارڈ کئے جائیں گے جبکہ وکیل صفائی خواجہ حارث گواہوں پر جرح کریں گے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -