ولنگٹن میں بارش ہونا مایوس کن تھا :اظہرمحمود

ولنگٹن میں بارش ہونا مایوس کن تھا :اظہرمحمود
ولنگٹن میں بارش ہونا مایوس کن تھا :اظہرمحمود

  

ولنگٹن (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہرمحمود نے کہاہے کہ ولنگٹن میں میچ کے دوران بارش ہو جانا ہمارے لیے مایوس کن تھا ،لیکن ہمارے بس میں کچھ نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اظہرمحمود نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری باولنگ مضبوط ہے ،آج ہونے والے میچ میں اچھا کھیلیں گے، منرو اور گپٹل اچھا کھیل رہے ہیں انہیں جلد آؤٹ کریں گے ۔ولیم سن جیسے کھلاڑی کو چانس ملے گا تو مشکل پیدا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیکنڈیشنز میں کھیلنا ایک چیلنج ہے ،یہ پچ اس سے مختلف ہے جہاں ہم پریکٹس میچ کھیلے تھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

کھیل -