چینی صدر کیلئے فرانسیسی گھوڑے کا تحفہ

چینی صدر کیلئے فرانسیسی گھوڑے کا تحفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

زیان (آئی این پی ) فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے چین کے تین روزہ دورے کے پہلے دن چینی صدر کو ایک گھوڑا بطورپر تحفہ پیش کیا ، زیامن میں قدیم شاہراہ ریشم کے نقطہ آغاز پر ٹیرا کوٹا آرمی کے معائنے کے دوران فرانسیسی صدر نے چینی صدر کو ایلیٹ فرانسیسی ری پبلکن گارڈ کا گھوڑا تحفہ میں پیش کیا ، سیاسی مبصرین نے اسے چینی صدر کو خوش کرنے کی فرانسیسی گھوڑا ڈپلومیسی قراردیا ہے ، اس سے قبل جب چینی صدر نے فرانس کا دورہ کیا تھا تو چینی صدر کو پیرس کے چڑیا گھر سے چینی پانڈا بطور تحفہ پیش کیا تھا ، اس وقت چینی صدر کو پیرس کے 2014ء کے دورے کے دوران 104گھڑ سواروں نے بڑی پرجوش سلامی پیش کی تھی ۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گھوڑے کو چین برآمد کرنا ایک پیچیدہ عمل ہے تا ہم یہ فرانس کی طرف سے اچھے تعلقات کی ایک علامت ضرور ہے۔

مزید :

عالمی منظر -