چین، 18گھنٹے کام کرنے والی ڈاکٹر مریض کے سامنے دم توڑ گئی
بیجنگ(صباح نیوز)چین میں مسلسل18گھنٹے کام کرنے والی ڈاکٹر مریض کے سامنے گر کردم توڑ گئی۔چین کے صوبہ شانژی میں ڈاکٹر ژوبیان ژیانگ نامی لیڈی ڈاکٹر ایک مقامی ہسپتال میں تعینات تھی۔ڈیوٹی کے اوقات کے بعد اس کی جگہ کام کرنے کیلئے جس ڈاکٹر نے آنا تھا وہ کسی وجہ سے نہیں آسکا اور لیڈی ڈاکٹر اخلاقی طور پر اس بات کیلئے مجبور ہوگئی کہ متبادل کے آنے تک اپنی ڈیوٹی انجام دیتی رہے مگر یہی جذبہ اسکے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔وہ مسلسل 18گھنٹے کام کرتی رہی نتیجہ یہ ہوا کہ اس کے دماغ کی شریان پھٹ گئی اور وہ بے ہوش ہوکر مریض کے سامنے گر گئی اورگرتے ہی دم توڑ گئی۔