مقتول یمنی صدر کی سیاسی پارٹی جنرل پیپلز کانگریس نے نیا سربراہ منتخب کر لیا

مقتول یمنی صدر کی سیاسی پارٹی جنرل پیپلز کانگریس نے نیا سربراہ منتخب کر لیا

  

صنعاء(آن لائن)یمن کے قتل کئے گئے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی سیاسی جماعت جنرل پیپلز کانگریس نے صادق امین ابو راس کو پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔ عرب میڈیاکے مطابق یہ انتخاب صنعاء میں منعقدہ پارٹی کی جنرل کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ابو راس مقتول صدر صالح کے دور حکومت کی کابینہ میں وزیر زراعت رہ چکے ہیں۔ جنرل پیپلز کانگریس نے گزشتہ روز اپنے اجلاس میں یمن پر سعودی عسکری اتحاد کی فوجی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ بیان میں حوثی ملیشیا کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ واضح ہے کہ نئے سربراہ کس کی حمایت کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -