لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی ،8ہلاک 84افراد کو بچا لیا گیا

لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی ،8ہلاک 84افراد کو بچا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تریپولی(صباح نیوز)لیبیاکے ساحل پر یورپ جا نے والے تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی۔ جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ڈوب گئے جبکہ چوراسی افرادکوبچا لیا گیا۔اطالوی کوسٹ گارڈز کاکہنا ہے کہ پیر کی صبح کے وقت پٹرولنگ کرنیوالے ہوائی جہازکوسمندر میں تارکین وطن کی کشتی نظر آئی جو الٹ گئی تھی۔ جس کے بعدفوری طورپر ریسکیوآپریشن کرتے ہوئے لوگوں کوسمندرسے نکالنے کاکام شروع کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم امکان ہے کشتی گنجائش سے زیادہ لوگ بٹھانے کے باعث ڈوبی۔

مزید :

عالمی منظر -