سعودی عرب، رینٹ اے کار ایجنسیوں کی سعودائزیشن کا آغاز 18مارچ سے ہو گا

سعودی عرب، رینٹ اے کار ایجنسیوں کی سعودائزیشن کا آغاز 18مارچ سے ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(اے پی پی) سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابا الخیل نے کہا ہے کہ رینٹ اے کار ایجنسیوں کی مکمل سعودائزیشن 18 مارچ سے شروع کی جائے گی۔سعودی اخبار کے مطابق وزارت محنت رینٹ اے کار ایجنسیوں کی سو فیصد سعودائزیشن کو یقینی بنانے کیلئے تعلیمی اور تربیتی کورس میں تعاون فراہم کرے گی۔ مشترکہ تفتیشی ٹیمیں خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر جرمانے کریں گی۔ جتنی خلاف ورزیاں ہوں گی اتنے ہی جرمانے ہوں گے۔

مزید :

عالمی منظر -