الامارات ائیر لائن کا جنوبی افریقہ سے وطن آنیوالے پاکستانیوں سے ناروا سلوک

الامارات ائیر لائن کا جنوبی افریقہ سے وطن آنیوالے پاکستانیوں سے ناروا سلوک

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)الامارات ائیر لائن نے جنوبی افریقہ سے پاکستان جانے والے پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دیں،جن پاکستانیوں کے ورک پرمٹ یا ٹی آر پی پرمٹ ہاتھ سے بنے ہوئے پاسپورٹوں پر لگے ہوئے ہیں اور انہوں نے کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ بھی ساتھ ٹیگ کیا ہوا ہے،ان کو پاکستان سے واپس جنوبی افریقہ آنے پر روک دیا گیا ہے،الامارات ائیر لائن حکام جو کہ پاکستان کے ائیر پورٹس پر بیٹھے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں جنوبی افریقہ کی گورنمنٹ نے ای میل کی ہے جو کہ سرا سر غلط ہے حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں ای میل 27 دسمبر2017کو ملی ہے،بیورو چیف ’’پاکستان‘‘سے بات کرتے ہوئے ایک پاکستانی بھائی کا کہنا ہے کہ جو لوگ نومبر یا 27دسمبر سے پہلے پاکستان آئے ہیں اور ان کے سٹیکر پرانے پاسپو رٹوں پر ہیں وہ بے چارے تو پاکستان میں ذلیل و خوار ہو جائیں گے اس نے مزید کہا کہ مجھے بھی سیالکوٹ ائیر پورٹس پر حسن نامی الا مارات کے ملازم نے بورڈنگ دینے سے انکار کر دیا لہذا سب پاکستانی بھائیوں سے گزارش ہے کہ پاکستان آنے سے پہلے مکمل انفارمیشن لے کر آئیں تاکہ ذلالت سے بچ سکیں۔اور ائیر لائن والوں کی بلیک میلنگ سے محفوظ رہ سکیں۔اگر الامارات ائیر لائن نے یہ قانون نافذ کر نے کی کوشش کی تو ہم سب پاکستانی اس ائیر لائن کا بائیکاٹ کریں گے۔الامارات ائیر لائنز نے موقف دیتے ہوئے کہاہے کہ ہماری کسی ملازم سے دشمنی نہیں ہے ہم اپنی حکومت اور ملک کے قوائد و ضوابط پر عمل در آمد کے پابندہیں ،جن کے کاغذات مکمل ہوتے ہیں ان کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ،مسافروں سے درخواست ہے کہ اپنے کاغذات مکمل کر کے سفر شروع کریں۔

مزید : عالمی منظر