جوہانسبرگ،امانت علی تارڑ پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

جوہانسبرگ،امانت علی تارڑ پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)ساوتھ افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے الیکشن کا مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ امانت علی تارڑ صدر پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن صدر منتخب،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امانت علی تارڑ نے کہا ہے کہ کمیونٹی کی خدمت ھمارا اولین فریضہ و ترجیح ہے، ہم چاہتے ہیں دیار غیر میں بحیثیت پاکستانی سفیر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ہماری ترجیحات میں اپنی بزنس کمیونٹی کو ساوتھ افریقہ میں متعارف کروانا اور ساوتھ افریقہ میں مْقیم کمیونٹی کو ہر لخاظ سے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ساوتھ افریقن کمیونٹی میں اپنا ملکی تشخص بحال رکھتے ہوئے پاکستانی اور ساوتھ افریقن کمیونٹی کے تعلقات میں بہتری لانا اور یہاں کے نمائندہ افراد و اداروں سے بہتر تعلقات استوار کر کے اپنے بھائیوں کیلئے جائز قانونی سہولتیں حاصل کرنا شامل ہے۔ کمیونٹی کے تحفظ کیلئیے چاھے وہ شہر یا لوکیشنز میں آباد ہیں ہم ہر لحاظ سے اْنکے ساتھ کھڑے ہیں۔جس کیلئے میں ساوتھ افریقہ میں پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل خان اور اْنکی ٹیم سے اْمید رکھتا ہوں ، وہ بھی اپنی کمیونٹی کی خدمت میں کوئی کسر اْٹھا نہ رکھیں گے۔جیسا کہ ماضی قریب میں بھی کئی معاملات میں سفیر پاکستان و ڈپٹی ہائی کمشنر نے عوامی امنگوں پہ پورا اترتے ہوئے ہر طرح کا قانونی تحفظ و مدد فراہم کی ، جس کیلئے کمیونٹی ان کی شکر گزار ہے۔

۔

ہاں اکثر اوقات کمیونٹیہائی کمشن کے عملہ خاص طور پر پاسپورٹ سیکشن کے عملہ کے رویہ کے بارے غیر مطمئن اور شکایت کرتے ہوئے نظر آتیہیں لیکن دیکھنے میں یہ بھی نظر آ رہاہے کہ ڈاکٹرسہیل خان ، ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر منظور احمد چودھری اور کلچرل سیکرٹری ناصر محمود اعوان اکثر کمیونٹی کے پروگرامات میں کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے بات کرتے ہیں اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ کمیونٹی پروگرامات میں اِن کی شرکت اس بات کا اظہار ہے کہ وہ کمیونٹی کے مسائل کے حل میں کتنی دلچسپی رکھتے ہیں۔ میں اْمید کرتاہوں کمیونٹی بھی اپنے ملک کی ترقی اور پہچان کی بہتری کیلئے پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرئے گی۔ اور دیار غیر میں ایسی کسی بھی قسم کی ایکٹیوٹی میں ملوث نہیں ہوگی جس سے ملک و قوم کی عزت پہ حرف آئے۔دیار غیر میں رہتے ہوئے ہمارے دل نہ صرف پاکستان کیلئے دھڑکتے ہیں بلکہ وقت آنے پہ پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن و کمیونٹی اپنے وطن عزیز کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کسی بھی قسم کی صورتحال میں اپنے ملک اور اسکے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔مسئلہ کشمیر پہ پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن کا موقف بڑا واضع و دو ٹوک ہے۔ کشمیر کے مسئلہ کو U N O کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے اور اس کے حل کیلئیے ہر پلیٹ فورم پہ آواز اٹھاتے رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔

مزید : عالمی منظر