پاکستانی قوم ٹرمپ کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والی نہیں، سید احمد ولید بخاری

پاکستانی قوم ٹرمپ کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والی نہیں، سید احمد ولید بخاری

جوہانسبرگ (بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانی یونٹی کے مرکزی نائب صدر سید احمد ولید بخاری نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی گیدڑ بھبکیوں سے پاکستانی قوم ڈرنے والی نہیں ،ٹرمپ اور مودی کا گٹھ جوڑ پاکستان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا ، پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور اسکی بہادر فوج ملکی سلامتی اور خود مختاری کی ضمانت ہے ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ کی کھانے پڑ ے گی ، ٹرمپ دنیا کا بے وقوف اور پاگل انسان ہے جو کہ دنیا کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی عوام اپنے وطن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید احمد ولید بخاری نے مزید کہا ٹرمپ کی دھمکیوں کی مذمت کرتی ہے اور عالمی برادری ٹرمپ کی دھمکیوں کا نوٹس لے۔

مزید : عالمی منظر