مقبوضہ کشمیر میں ہند نواز جماعتیں مصائب کی ذمہ دار ہیں ،آسیہ اندرابی

مقبوضہ کشمیر میں ہند نواز جماعتیں مصائب کی ذمہ دار ہیں ،آسیہ اندرابی

سرینگر (اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں بر سر پیکار دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ ہمیں سمجھنا چاہئے کہ ہم صرف فوجی قبضہ سے نبرد آزما نہیں ہیں ،ہم پرسیاسی، اقتصادی ، سماجی اور تمدنی طور پر غلامی تھوپ دی گئی ہے۔اگر کوئی کسی ہند نواز جماعت میں شرکت اختیار کرتا ہے تو وہ اس بھارتی قبضہ کو تقویت دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عسکریت پسند جموں و کشمیر کی مکمل آزادی چاہتے ہیں اور جو کوئی غیر قانونی قبضہ کو تقویت دیتا ہے تو وہ عوام و مجاہدین سے بر سر جنگ ہے۔ جو کشمیر کی مکمل آزادی کے خواہاں وہ دشمن چاہے وہ کشمیری ہو یا بھارتی کوئی فرق نہیں کرتا۔

جو لوگ بھارت کے جابرانہ قبضہ کو تقویت دیتے ہیں تو کسی بھی طور کشمیریوں کے دوست نہیں ہوسکتے۔ کشمیریوں کیلئے یہ جد و جہد ایمان و عقیدہ کی لڑائی ہے۔سنگ اندازی کے مقدموں میں قید نوجوانوں کو زبردستی ہند نواز جماعتوں میں شامل کیا جارہا ہے۔اور ایسا صرف اس لئے کیا جارہا ہے کہ کشمیریوں کوکشمیریوں کے ہاتھوں قتل کیا جائے۔دوسری طرف پولیس افسران اور لیڈروں کو زیڈ سکیورٹی حاصل ہے جبکہ ایس پی اوز اور سیاسی ورکروں کو مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے۔کشمیریوں کو بھارت کایہ منصوبہ سمجھنا چاہئے اور اس سازش کو ناکام بنانا چاہئے۔

مزید : عالمی منظر