بی بی سی چین کی ایڈیٹر مردوں کی نسبت کم معاوضہ ملنے پر احتجاجاً مستعفی
بیجنگ(آئی این پی)بی بی سی چین کی ایڈیٹر نے تنخواہوں میں جنسی امتیاز کے باعث بطور احتجاج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، 30سالہ کیری گریسی نے ویب سائٹ پر اپنے استعفےٰ کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی سی کی خواتین ایڈیٹرز کو مرد ایڈیٹروں کے مقابلے میں 50فیصد کم تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں ، انہیں معلوم ہوا ہے کہ بی بی سی کے چار انٹرنیشنل ایڈیٹروں میں دو مرد اور دوخواتین شامل ہیں لیکن خواتین ایڈیٹرز کو مرد ایڈیٹرز کے مقابلے میں 50فیصد کم تنخواہ ادا کی جاتی ہے ، انہوں نے اس سلسلے میں بات چیت کی لیکن انتظامیہ یہ فرق دور کرنے میں ناکام ہو گئی ، اس لئے وہ بطوراحتجاج مستعفی ہو گئی ہیں ۔