جرمنی سے گزرنے والے بڑے دریا رائن میں پانی کی سطح بلند

جرمنی سے گزرنے والے بڑے دریا رائن میں پانی کی سطح بلند

برلن (آئی این پی)جنوب مغربی جرمنی سے گزرنے والے بڑے دریا رائن میں پانی کی سطح بدستور بلند ہو رہی ہے۔جرمنی کی سیلابی صورت حال پر نگاہ رکھنے والے ادارے کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ دریائے رائن میں پیدا ہونے والے سیلاب کے بعد کئی مقامات پر پانی نے اب کناروں سے باہر نکلنا شروع کر دیا ہے۔دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کا سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔جرمنی کے کئی علاقوں کو گزشتہ ایام کے دوران شدید بارشوں اور کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا سامنا رہا ہے جبکہ حکام کی جانب سے امدادی کاررواؤیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر