ڈرگزلینے کی وجہ سے لیلیٰ ذہنی توازن کھوچکی،میرا

ڈرگزلینے کی وجہ سے لیلیٰ ذہنی توازن کھوچکی،میرا
 ڈرگزلینے کی وجہ سے لیلیٰ ذہنی توازن کھوچکی،میرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) شوبز میں ناکامی اور ڈرگز لینے کی وجہ سے لیلیٰ اپنا ذہنی توازن کھوچکی ہے اس کو کسی اچھے ماہر نفسیات کی ضرورت ہے ۔میرے خلاف اس کی بکواس کوئی معنی نہیں رکھتی اور میں اس کا جواب دینا بھی ضرور ی نہیں سمجھتی ۔ گزشتہ روز اداکارہ لیلیٰ کی جانب سے سٹار میکر ڈائریکٹر جرار رضوی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں اپنے خلاف لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے میرا کا کہنا ہے کہ میں نے لیلیٰ کی کوئی گاڑی دینی ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ کوئی اور معاملہ ہے بدقسمتی سے شوبز سے مکمل آؤٹ ہونے کے باعث لیلیٰ پاگل ہو چکی ہے اس کا جتنا جلدی ہوسکے دماغی کا علاج کروایا جائے اگر اس کے پاس پیسے نہیں تو میں اپنی جیب سے خرچ برداشت کرنے کو تیارہوں ۔ میرا کی بات کے جواب میں لیلیٰ کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں بلکہ اسے علاج کی ضرورت ہے وہ میری شہرت سے خائف رہتی ہے اس لئے میرے خلاف سازشوں میں مصروف رہتی ہے میں بہت جلد اس کی سازشیں بے نقاب کردوں گی۔

مزید :

کلچر -